
آج اسلام آباد میں سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو عوام کو در پیش مسائل کی نشاندہی اور حل کےلئے فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری افسران عوام کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھنے کی پالیسی پر عملدرآمد کریں اور سرکاری اجلاسوں کے نام پر لوگوں کوانتظار کرانے کی روش ترک کردیں۔
انہوں نے کہا کہ خدمات کی فراہمی اور بیورو کریسی کو سیاست سے پاک کرنا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ غریب اور مستحق لوگوں کی مدد کےلئے جامع منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا۔
دریں اثناء چناب کلب فیصل آباد کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
انہوں نے وزیراعظم کو ڈیم فنڈ کےلئے دو کروڑ روپے کاچیک پیش کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2E74q2l
0 comments: