Sunday, February 10, 2019

پورے چہرے پر بالوں والا عجیب الخلقت بچہ

پورے چہرے پر بالوں والا عجیب الخلقت بچہ
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ایسا عجیب الخلقت بچہ بھی ہے جس کا پورا چہرہ بالوں سے ڈھکا ہوا ہے۔ مدھیہ پردیش کے علاقے رتلام سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ للت پٹیدار پیدائشی طور پر ایک عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہے۔

للت کو جو بھی پہلی بار دیکھتا ہے وہ اسے دیکھ کر ڈر جاتا ہے لیکن جو لوگ اسے جانتے ہیں وہ اب اس بچے سے اس قدر مانوس ہو چکے ہیں کہ اب انہیں نا تو انہیں للت سے ڈر لگتا ہے اور نا ہی وہ اسے دیکھ کر عجیب محسوس کرتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق للت ہائپر ٹریکوسس نامی بیماری کے ساتھ پیدا ہوا جسے ’ویروولف سینڈروم‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ویروولف سینڈروم کی بیماری میں ملوث افراد کے چہرے سمیت پورے جسم پر 5 سینٹی میٹر تک لمبے بال اگ جاتے ہیں۔

للت اپنے اسکول اور علاقے کے دوستوں میں بہت مشہور ہو چکا ہے اور اس کے اساتذہ کے مطابق للت پڑھائی میں اچھا لیکن تھوڑا شرارتی ہے۔ للت کا کہنا ہے کہ اس کے دوست بہت اچھے ہیں اور وہ اپنے دوستوں کے ساتھ خوب کھیلتا ہے لیکن کبھی کبھار اجنبی لوگ مجھے دیکھ کر پتھر مارتے ہیں اور مجھے بندر پکارتے ہیں۔

متاثرہ بچے کا کہنا ہے کہ کبھی کبھار میں سوچتا ہوں کہ کاش میں بھی دوسرے بچوں کی طرح ہوتا لیکن میں اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کر سکتا۔ للت کا کہنا ہے کہ اب میں خود کو اس صورت حال کا عادی بنا چکا ہوں اور میں خود سے مطمئن ہوں کیونکہ چہرے پر بڑے بالوں کی وجہ سے ہی میں دوسروں سے مختلف ہوں۔

للت 5 بہنوں کا ایک بھائی ہے اور اس کی والدہ کا کہنا ہے کہ بہت دعاؤں کے بعد للت کی پیدائش ہوئی اس لیے یہ میرے لیے بہت ہی خاص ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SGPpgP

0 comments:

Popular Posts Khyber Times