Sunday, February 17, 2019

پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل
پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات عائد کررہی ہے جب کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعتوں نے میوزک کمپنی کو پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

 پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے پاکستانی ہائی کمشنر کی واپسی کی اطلاع دی۔

ڈاکٹر فیصل نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا ہے اور وہ آج صبح ہی نئی دلی چھوڑ چکے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Gs4EV6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times