
یہ تحقیق 3 سے 15 برس کی عمر کے 5 ہزار بچوں پر کی گئی۔ تحقیق کے مطابق 3 سے 6 برس کی عمر کے 40 فیصد بچے یا تو پورے برش پر ٹوتھ پیسٹ لگاتے ہیں یا پھر آدھے برش پر پیسٹ لگاتے ہیں۔ حالانکہ ماہرین کی تجویز کے مطابق اس عمر کے بچوں کو مٹر کے دانے سے زیادہ پیسٹ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
ٹوتھ پیسٹ میں شامل فلورائڈ
ماہرین صحت ہر کسی کو فلورائڈ کے ساتھ پانی پینے کی تجویز دیتے ہیں اور ان کے مطابق 2 برس سے زائد عمر کے بچوں کے لیے روزانہ 2 بار فلورائڈ ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ برش کرنا چاہیے۔
فلورائڈ کے صحت بخش فوائد
فلورائڈ کے کئی فوائد ہیں لیکن اس کا استعمال کافی احتیاط کے ساتھ کیا جانا چاہیے۔ فلورائڈ زمین اور پانی میں ملنے والا ایک منرل ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پرانے وقتوں میں جو لوگ فلورائڈ ملا پانی استعمال کرتے تھے ان کے دانتوں میں بہت ہی کم کیویٹی پائی گئی۔ اس دریافت کے بعد ٹوتھ پیسٹ، ماؤتھ واش، گھریلو استعمال کے پانی اور دیگر مصنوعات میں اسے شامل کیا جانے لگا۔
مقدار کا خیال رکھیں
اگرچہ فلورائڈ ٹوتھ پیسٹ سے دانت برش کرنا اہم ہے لیکن مقدار میں احتیاط برتتنا بھی ضروری ہے۔ 3 برس سے کم عمر بچوں کو چاول کے دانے کے برابر ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا چاہیے اور جیسا کہ اوپر بھی بیان کیا گیا کہ 3 سے 6 برس کی عمر کے بچوں کو مٹر کے دانے کے برابر ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا چاہیے۔
بچوں کو ٹوتھ پیسٹ کھانا پسند ہوتا ہے
چونکہ ٹوتھ پیسٹ کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے اس لیے کئی بچے اپنے دانت برش کرنے سے پہلے تھوڑی سا ٹوتھ پیسٹ کھالیتے ہیں۔ بچے تو بچے، چند بالغ افراد بھی اس کے میٹھے ذائقے کی وجہ سے پیسٹ کو چاٹنے سے باز نہیں آتے۔
حد سے زیادہ فلورائڈ
جب دانت نکل رہے ہوں تب فلورائڈ کا بہت زیادہ استعمال آگے چل کر دانتوں پر داغ کا سبب بن سکتا ہے، جسے ڈینٹل فلورائڈ بھی کہا جاتا ہے۔ چند بہت ہی سنجیدہ حالات میں تو فلورائڈ سے دانتوں پر کھردرا پن بھی نمودار ہوسکتا ہے۔
بہت ہی زیادہ فلورائڈ ان لوگوں کے جسم میں داخل ہوتا ہے جو فلورائڈ سے بھرپور زیرِ زمین پانی یا پھر زیرِ زمین پانی کے ساتھ اگائی گئی خوراک (فصلیں) استعمال کرتے ہیں۔ اگر استعمال حد سے زیادہ ہو تو اسکیلیٹل فلوروسس نامی ہڈیوں کی بیماری ہوسکتی ہے جس سے ہڈیاں اور جوڑ شدید متاثر ہوتے ہیں اور درد کی شکایت بھی ہوتی ہے اور پھر یہ ہڈیوں کے دیگر مسائل کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
آخری بات
فلوروسس میں گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران کافی زیادہ اضافہ ہوا ہے اور 5 میں سے 2 نوخیز عمر کے افراد متاثر ہورہے ہیں، لہٰذا جب بچے اپنے دانت برش کر رہے ہوں تو والدین کو ان کی نگرانی کرنی چاہیے اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ بچے زیادہ ٹوتھ پیسٹ استعمال نہ کریں۔
پینے کے پانی میں حد سے زیادہ فلورائڈ کو ختم کرنے پر کافی پیسے خرچ ہوسکتے ہیں، لہٰذا مقامی حکام کو چاہیے کہ وہ فلورائڈ کے اس حد سے زیادہ مقدار سے نمٹنے کا کوئی بہتر انتظام کرے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IbMPLC
0 comments: