
وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کے بلوں میں گیس نرخ کے اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو انکوئری کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گیس کے نرخوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے کیوکہ اس سے براہ راست صارفین متاثر ہورہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میڈیا اسٹریٹجک کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، سینئر وزیر علیم خان اور دیگر نے شرکت کی۔
دوران اجلاس وزیراعظم نے پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کو میڈیا میں موثر طریقے سے واضح کرنے اور حکومتی اقدامات کا دفاع کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب نے وزیراعظم کو صوبے میں اپنائی گئی میڈیا حکمت عملی پر بریفنگ دی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DS1uHY
0 comments: