Saturday, February 23, 2019

شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ امریکی صدر سے ملاقات کے لیے روانہ

شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اُن
شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اُن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے بذریعہ ٹرین ویتنام کے لئے روانہ ہوگئے۔

امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہان مملکت کے درمیان دوسری ملاقات ویتنام کے دارالحکومت میں 27 اور 28 فروری کو پہلے سے طے ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے کم جانگ اُن کی روانگی کی تصدیق کی اور پہلی مرتبہ تسلیم کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں۔

ممکنہ طور پر کم جانگ ان کی بہن کم یو جونگ اور ان کے انتہائی قریبی ساتھی و اہم مذاکراتی رکن سابق جنرل کم یونگ چول بھی ہمراہ ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جانگ ان کے درمیان ملاقات کے حوالے سے توقع کی جارہی ہے کہ اس میں جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے معاملات پر بات ہوگی جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں کسی حد تک پہلے ہی کامیابی حاصل کی جاچکی ہے۔

اس سے قبل دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان گزشتہ سال جون میں سنگاپور میں ملاقات ہوئی جس کے دوران تلخ باتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NtjJGQ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times