Wednesday, February 27, 2019

بھارتی جارحیت پر جواب: نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس جاری

وزیراعظم عمران خان
بھارت کو جارحیت پر بھرپور جواب دینے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی کے لیے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس جاری ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس جاری ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور تینوں سروسز چیفس سمیت دیگر سیکیورٹی حکام بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی اور جوہری صلاحیت سے متعلق امور زیر غور ہیں جب کہ بھارت کی جانب سے فضائی دراندازی کے واقعے کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھئے: پاکستان مناسب وقت اور جگہ پر بھارتی مہم جوئی کا جواب دے گا: قومی سلامتی کمیٹی

واضح رہےکہ روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کے استعمال کا اختیار نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی ہی کے پاس ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Eea6Yg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times