Saturday, February 2, 2019

نفسیاتی بیماری پڑگئی بہت مہنگی

اسپین میں سال بھر میں ایک ہزار سے زائد قیمتی گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے
اسپین میں بزرگ شخص نے سال بھر میں ایک ہزار سے زائد قیمتی گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچایا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے شہر ویگو میں شہریوں کی قیمتی گاڑیوں کو پر اسرار طور پر بری طرح نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔

رات کو گاڑی کھڑی کرنے کے بعد صبح گاڑی بری حالت میں ملتی۔

کبھی تو گاڑی پر بے ہنگم اسکریچ پڑے ہوتے ہیں تو کبھی شیشے ٹوٹے ہوتے اور کبھی گاڑی پر کوئی ڈینٹ پڑا ہوتا یا گاڑی پنکچر ہوتی۔ ہر طرح کی کوشش کے باوجود پر اسرار شرارت کرنے والا ہاتھ نہیں آرہا تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز سے انکشاف ہوا یہ شرارت کرنے والا کوئی عادی مجرم نہیں بلکہ ایک 79 سالہ بزرگ شہری ہے۔

وارداتیں عام ہونے ہر شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چوکیداری نظام شروع کیا۔

گاڑیوں کو تباہ کرنے والے بزرگ شہری اپنی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کرنے والے شخص پر بھی حملہ کرتا ہے۔

جلد پولیس بزرگ شہری کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی اور علاج کے غرض سے نفسیاتی اسپتال میں داخل کرایا۔

ماہرین نفسیات نے تین دن اسپتال میں رکھنے کے بعد بزرگ شہری کو صحت مند قرار دیتے ہوئے واپس بھیج دیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری دنیا سے نالاں اور پریشان ہیں جس کا اظہار توڑ پھوڑ کرکے کرتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2BgVarz

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times