Monday, February 18, 2019

بدامنی اور ہیجان انگیزی کسی کے مفاد میں نہیں: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بدامنی اور ہیجان انگیزی کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان خطے میں قیام امن کا خواہاں ہے۔

اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے ملاقات کی۔ شاہ محمود نے سہیل محمود سے پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے بے جا الزامات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کا خواہاں ہے، جبکہ بدامنی اور ہیجان انگیزی کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کا سنجیدگی سے بغور جائزہ لے رہے ہیں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ کر صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی سے آگاہ کردیا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2tts57Z

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times