Tuesday, February 12, 2019

وزیراعظم عمران خان آج ٹرین ٹریکنگ سسٹم کا افتتاح کریں گے

 انچارچ ٹرین ٹریکنگ سسٹم
پاکستان ریلوے تیزی سے ترقی کے سفر پر گامزن ہے اسی مقصد کے لیے وزیراعظم عمران خان آج ٹرین ٹریکنگ سسٹم کا افتتاح کریں گے۔

انچارچ ٹرین ٹریکنگ سسٹم مدثر زیدی کے مطابق مسافر ٹرینوں میں آج سے ٹریکنگ سسٹم کام شروع کردےگا اور وزیراعظم عمران خان باضابطہ طور پر آج اس سسٹم کا افتتاح کریں گے۔

مدثر زیدی کے مطابق ٹریکنگ سسٹم سے معلوم کیا جاسکے گا ٹرین کس مقام پر موجود ہے اور منزل پر کب تک پہنچے گی۔

انچارچ ٹرین ٹریکنگ سسٹم کا مزید کہنا ہے کہ عوام چاہیں تو اپنے موبائل فون پر ٹرین کی آمد سے قبل کا الارم بھی لگا سکتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2N3AyYp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times