Saturday, February 2, 2019

مودی کے دورے پر مقبوضہ کشمیر مفلوج کر دیا گیا ہے: مشعال ملک

مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت ہمارا خون اور پانی چوس رہا ہے
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں تمام حریت قیادت کونظربند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر پر مشعال ملک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مودی کے دورے پر مقبوضہ کشمیر مفلوج کر دیا گیا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ لوگ گھروں میں بند، مقبوضہ کشمیر میں سانپ سونگھ گیا ہے، مقبوضہ وادی میں تمام حریت قیادت کونظربند کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق اورجمہوریت کا سب سے بڑا دشمن ہے، بھارت ہمارا خون اور پانی چوس رہا ہے۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ نریندر مودی کشمیرمیں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ لانچ کرنے آرہا ہے، بھارت آزادی کے حق کے ساتھ قدرتی و سائل بھی لوٹ رہا ہے۔

نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے خلاف آج ہڑتال کی جائے گی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے خلاف آج ہڑتال کی جائے گی، کشمیری عوام سیاہ جھنڈوں سے مودی کا استقبال کریں گے۔

واضح رہے کہ نریندر مودی کا دور حکومت کشمیریوں کے لیے مظالم کا دور رہا ہے جس دوران معصوموں کا لہو بے دریغ بہایا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2G85whp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times