Friday, February 8, 2019

شہرِ قائد میں انسانی حقوق کے ساتھ جانوروں کے حقوق کا تحفظ اب ممکن

کراچی میں بلی کا گاڑی کی زد میں آکر مرنے پر عدالت میں مقدمہ درج ہو گیا ہے
صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک شہری نے اپنی بلی کا گاڑی کی زد میں آکر مرنے پر عدالت سے رجوع کرلیا، عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ کراچی کے ساؤتھ زون میں پیش آیا جہاں ایک شخص کی پالتو بلی ایک خاتون کی گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہوگئی۔

بلی کی موت کے بعد شہری نے سٹی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں شہری کا کہنا تھا کہ واقعہ ڈیفنس فیز 8 درخشاں تھانے کی حدود میں یکم فروری کو پیش آیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں بے زبان جانوروں کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے، یہاں کی پولیس اور عدالت بھی جانوروں کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں۔

سٹی کورٹ نے بلی کی موت کی ذمہ دار خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2BrJZwg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times