Saturday, February 23, 2019

قابض بھارتی فوج نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرلیا

 حریت رہنما یاسین ملک
قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں حریت رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے یاسین ملک سمیت دیگر کو گرفتار کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے حریت رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے اور اس دوران حریت رہنما یاسین ملک کو سری نگر میں ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق بھارتی فوج نے امیر جماعت اسلامی عبدالحامد فیاض سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان کو بھی گرفتار کیا ہے۔

حریت رہنماؤں کی گرفتاری پر رد عمل میں میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کے عوام آرٹیکل 35 اے میں رد و بدل تسلیم نہیں کریں گے، کشمیریوں کے خلاف بھارتی غیرآئینی، پرُتشدد اقدامات سے زمینی حقائق نہیں بدلیں گے، طاقت اور دھمکیوں سے صورتحال صرف بگڑے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BNt8Ew

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times