یہ انتظامیہ نے جان بوجھ کر لگائی ہے۔
آگ لگانے کی وجہ سے ہی یہ ٹریک ابھی تک کام کر رہا ہے۔
حالیہ دنوں میں امریکا میں بر اعظم انٹارکٹکا سے بھی زیادہ سردی پڑ رہی ہے۔
سردی کی شدت سے درجنوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ سردی کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ ریلوے ٹریک، ریلوے ٹریک پر واقع سوئچز اور کراسنگز سکڑنے اور ٹوٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ایسے میں ٹرانسپورٹ آپریٹر میٹرا (Metra) نے ریلوے ٹریک سوئچز کو قابل استعمال حالت میں رکھنے اور ٹریک کی مرمت میں مدد دینے کے لیے ٹریک کو آگ لگا دی ہے۔
اس وقت ناکارہ ریلوے ٹریک کو بحال کرنے کے لیے مٹی کے تیل میں ڈوبی رسیوں کی مدد سے ریل کے نیچے اور ریلوے ٹریک پر آگ لگائی جاتی ہے تاکہ گرمی سے ریل اس ٹریک پر چلنے کے قابل ہو جائے۔
اس سارے عمل سے بہت سی حیران کن ویڈیو اور تصاویر سامنے آئیں ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
میٹرا نے سی این این کو بتایا کہ آگ لگے ٹریک پر ریل چلانا محفوظ ہے کیونکہ ریلوں میں ڈیزل ایندھن استعمال ہوتا ہے، جسے جلتے آگ کے شعلوں سے نہیں بلکہ دباؤ اور گرمی سے آگ لگتی ہے
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HKVpRD
0 comments: