
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ٹیلی فون پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے گفتگو کی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب کو پلوامہ واقعہ کے بعد خطے میں امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا خواہاں ہے، اس لیے ہندوستان کے ساتھ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہشمند ہے۔
شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی طرف سے کشیدگی کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی چینی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کال کرنے پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
چینی وزیر خارجہ نے اس بات سے اتفاق کیا کہ پاکستان اور ہندوستان میں کشیدگی پورے خطے میں امن وامان کیلئے خطرے کا باعث ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی گراں قدر خدمات کا معترف ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چین کی طرف سے بھرپور تعاون ہر چینی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TgxMES
0 comments: