Monday, February 4, 2019

روپے کی قدر میں کمی کے باعث عوامی مشکلات کا احساس ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم کی وزرا کو عوامی مسائل کے حل کے لیے شہریوں سے رابطے کم کرنے کی ہدایت۔ کہتے ہیں حکومت چھ ماہ کی مدت مکمل کر نے جا رہی ہے۔ روپے کی قدر میں کمی کے باعث عوامی مشکلات کا احساس ہے۔ حکومت معاشی حالات کی بہتری کے لئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت، صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومتی قیادت نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے عوامی مسائل کے مربوط حل کی راہ ہموار کرنے کے لیے صوبوں اور وفاق کے درمیان رابطوں کو بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت چھ ماہ کی مدت مکمل کر نے جا رہی ہے، پی ٹی آئی کے ملک کی بہتری کے لیے اقدامات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مشکل ترین وقت میں حکومت سنبھالی ہے، ترقی اور اسپیڈ کے دعوے کرنے والے کس طرح کا پاکستان اور کیسے حالات چھوڑ کر گئے، ادراک ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں تاہم حکومت معاشی حالات کی بہتری کے لئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RD213Y

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times