
صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں نواز شریف کی ضمانت مسترد کرنا اسلام آباد ہائیکورٹ کا زبردست فیصلہ ہے۔ آج نواز شریف کی بات مان لی جاتی تو کل تمام قیدیوں کو حق مل جاتا کہ وہ بھی عدالتوں سے رجوع کرتے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو ہوئے کرتے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل، اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کے حوالے سے زبردست فیصلہ دیا ہے، آل شریف کا کہا مان لیا جاتا تو پھر جیلوں میں موجود تمام قیدیوں کو یہ حق حاصل ہوتا کہ وہ بھی جہاں چاہتے اپنا علاج کروانے کی سہولت لینے کا حق رکھتے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو دل کا وہ عارضہ لاحق ہے جو عموماً ساٹھ سال کے شخص کو لاحق ہو جاتا ہے۔ دل کے مریض خلیفے کی خطائی اور پکوڑے کباب نہیں کھاتے۔ نواز شریف جہاں کہیں گے جس ہسپتال میں کہیں گے علاج کروائیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2tCCxub
0 comments: