
مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ پر تین مرتبہ جواب دیا اور کہا کہ ملکی قرضہ 26 ارب اور غیر ملکی قرضہ 100 ارب تک پہنچ گیا ہے، کدھر ہے معاشی پالیسی اور معاشی ویژن، جب ملکی معاملات ہوں تو تکبر اور ذاتی انا کو پسِ پشت ڈال دینا چاہیے۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ صورتحال ٹویٹ کر کے ٹھیک نہیں ہوگی، اس پر قابو پانا، آپ اور آپ کی حکومت کے بس کی بات نہیں۔
مریم اورنگزیب نے مشورہ دیا کہ معاشی بحران ختم کرنے کا مشورہ لینے پرشرمندگی ہوتی ہے تو اسحاق ڈار، شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو بلالیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ معاشی بحران ختم کرنے کا مشورہ لینے پر شرمندگی ہوتی ہے تو آل پارٹیز کانفرنس بلالیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Bjlamm
0 comments: