
چند ماہ قبل مہوش حیات نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ اٴْن کی فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی نے انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کی اور ساتھ ہی انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ نے راجستھان انٹر نیشنل فلم فیسٹیول 2019 کا بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے پوری ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔
واضح رہے کہ فلم کی کہانی فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی محبت اور فہد مصطفیٰ کی بہن کی شادی کے گرد گھومتی ہے جس میں شادی اور جہیز سمیت دیگر معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GfTrHc
0 comments: