
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار ملزم عبدالغنی مجید کی درخواست سے معذرت کر لی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات پر کیس نہیں سن سکتا۔
تفصیلات کے مطابق عبدالغنی مجید نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں گرفتاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ عبدالغنی مجید کے وارنٹ گرفتاری کالعدم قراردیئے جائیں۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت سے معذرت کرلی ،ان کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات پر کیس نہیں سن سکتا ،درخواست پر مزید سماعت پیر کو ہوگی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2X2625R
0 comments: