Thursday, February 21, 2019

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان قومی سلامتی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں پلوامہ حملہ اور اس سے پیدا شدہ صورتحال جبکہ کلبھوشن یادیو کیس میں ہونے والی پیشرفت پرغور کیا جائے گا۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوگاجس میں مسلح افواج اورحساس اداروں کے سربراہان اور دیگرسیکیورٹی حکام شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کلبھوشن یادیو کیس زیرغورآئے گا، دفتر خارجہ کے حکام کلبھوشن یادیوکیس پربریفنگ دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پلوامہ حملہ اور اس سے پیدا شدہ صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کاکامیاب دورہ پاکستان پربھی زیرغورآئے گا۔ذرائع نے بتایاافغان امن عمل اوراس حوالے سے پاکستانی کوششوں پربھی غورکیاجائے گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2E1Rdrc

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times