
یہ سب کچھ انہوں دھوکہ دہی سے انشورنش کی رقم حاصل کرنے کے لیے کیا تھا۔
مڈلسیکس کاؤنٹی پراسیکیوٹر کےآفس نے بتایا کہ 57 سالہ الیگزینڈر گولڈنسکی وڈبریج کے کاروباری ادارے کے ساتھ آزاد کنٹریکٹر کے طور پر کام کرتے ہیں۔
وہ آفس میں ہی تھے جب سیکورٹی کیمرے نے یہ واقعہ ریکارڈ کیا۔
واقعے کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ انہوں نے زمین پر تھوڑی سی برف گرائی اور کچھ دیر انتظار کے بعد احتیاط سے خود کو زمین پر گرا دیا۔
زمین پر گرنے کے بعد وہ تسلی سے خود کے دریافت کیے جانے کا انتظار کرتے رہے۔
پراسیکیوٹر آفس نے بتایا کہ انہوں نے ایمبولینس کے کرائے اور مقامی ہسپتال میں علاج کا جعلی انشورنش کلیم حاصل کرنے کےلیے درخواست بھی دےدی۔
پراسیکیوٹر آفس کے مطابق الیگزینڈر پر انشورنش فراڈ اور دھوکے سے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2D704HL
0 comments: