
انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں منی لانڈرنگ کے خاتمے کی کوششوں میں پیشرفت کے جائزے کیلئے اعلی سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہاکہ منی لانڈرنگ سے ملک کو سنگین خطرات کا سامنا ہے اور یہ مسئلہ ٹھوس اقدامات کا متقاضی ہے۔
انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں پر جرائم کو مزید مشکل بنانے اور مجرموں کی سزا کو ہرقیمت پر یقینی بنانے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زوردیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ قومی خزانہ لوٹنے والوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو سنگین اقتصادی مسائل کا سامنا ہے۔
سیکرٹری داخلہ نے وزیراعظم کو منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے اب تک کے اقدامات میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے خصوصی حوالے سے کیے جانے والے انتظامی اور قانونی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GACMOP
0 comments: