
ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان دورے میں ایک روز کی تاخیر ہوئی ہے۔ محمد بن سلمان اب ہفتے کے بجائے اتوار کو پاکستان پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچنا تھا۔ اپنے دورے کے دوران سعودی ولی عہد صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ایئرپورٹ پراستقبال کرنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس لائیں گے جہاں سعودی ولی عہد کو گارڈ آف آنرپیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی باضابطہ ملاقات ہوگی اور شام میں دونوں ممالک کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GH7epL
0 comments: