
متحدہ عرب امارات میں پٹرول کی قیمت میں گزشتہ 13 ماہ کے مقابلے میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہاگیاکہ فروری میں پٹرول کی قیمت میں 5فلوس تک کمی کا اعلان ہوا ہے۔
نرخنامے کے مطابق سوپر98 اب 1.95 درہم فی لیٹر فروخت ہوگا۔
اس سے پہلے اس کی قیمت دو درہم تھی۔
خصوصی 95 جنوری میں 1.89 درہم فی لیٹر تھا، اب اسے 1.84 درہم فی لیٹر فروخت کیا جائے گا جبکہ ای پلس 91 جو اس سے پہلے 1.81 درہم فی لیٹر تھا ،
اب 1.76درہم فی لیٹر فروخت کیا جائے گا۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2D82BkU
0 comments: