Thursday, February 14, 2019

نواز شریف سے جیل میں ملاقات کا دن، لیگی کارکنان جیل کے باہر جمع

نواز شریف
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن ہے، ان سے اہلخانہ اور پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف سے ان کی صاحبزادی مریم نواز اور والدہ سمیت دیگر اہلخانہ ملاقات کریں گے جب کہ ملاقات کے لیے آنے والوں کی فہرست جیل انتظامیہ کو پہنچا دی گئی ہے۔

لاہور میں بارش کے باعث ملاقات کے لیے آنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن بھی کوٹ لکھپت جیل کے باہر جمع ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں دی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DDE3k6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times