
امریکی بزنس کونسل کے ایک وفد سے جمعرات کے روز اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے ۔انہوں نے وفد کے ارکان کو یقین دلایا کہ مختلف شعبوں میںان کی سرمایہ کاری میں مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔
عمران خان نے کہاکہ حکومت کی اقتصادی پالیسیو کا مقصد سرمایہ پیدا کرنا ، سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا اور کاروبار میں آسانی یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان پالیسیوں کے نتیجے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے، غربت کم ہوگی اور نوجوان مختلف ہنر سے آراستہ ہوںگے۔ وفد میں امریکی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندے شامل تھے۔
وفد نے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان کے سفر اور کاروبار کرنے میں آسانی کے حوالے سے حکومت اقدامات کو مثالی قراردیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GvqUwC
0 comments: