Sunday, February 3, 2019

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اورچینی یوآن کی قیمت میں استحکام

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اورچینی یوآن کی قیمت میں استحکام
اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اورچینی یوآن کی قیمت میں استحکام جبکہ برطانوی پائونڈ، سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدر میں اضافہ اوریوروکی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ کوانٹربینک مارکیٹ ہفتہ وار تعطیل کے باعث بندرہی ۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میںاستحکام رہا،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 138.00 روپے اورقیمت فروخت 138.50 روپے پرمستحکم رہی ۔

یوروکی قیمت میں 25 پیسے کی کمی اور برطانوی پائونڈکی قیمت میں 2 5پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید 157.75 روپے سے گھٹ کر 157.50 روپے اورقیمت فروخت 159.25 روپے سے گھٹ کر159.00 روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید 179.75 روپے سے بڑھ کر 180.00 اورقیمت فروخت 181.25 روپے سے بڑھ کر 181.50 روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں5پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں بھی 5 پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.65روپے سے بڑھ کر36.70 روپے اورقیمت فروخت 36.95 روپے سے بڑھ کر 37.00 روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید 37.65 روپے سے بڑھ کر 37.70 روپے اورقیمت فروخت 37.95 روپے سے بڑھ کر 38.00 روپے ہوگئی۔

ہفتہ کوچینی یوآن کی قیمت میںاستحکام رہا،

جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید 20.50 روپے اور قیمت فروخت 22.00 روپے پرمستحکم رہی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2S7EmxS

0 comments:

Popular Posts Khyber Times