Saturday, February 16, 2019

وزیر دفاع اور اسپیکر کے پی کے اسمبلی کیخلاف نیب میں انکوائری شروع

وزیر دفاع پرویز خٹک
قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزیر دفاع پرویز خٹک اور اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی کیخلاف انکوائری شروع کردی ہے۔

آئندہ ہفتے پرویز خٹک اور مشتاق غنی کو طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب نے وزیر دفاع  پرویز خٹک اور اسپیکر مشتاق غنی کیخلاف انکوائری شروع کردی ہے، دونوں پر پاک آسٹریلیا انسٹی ٹیوٹ کے قیام اور پروجیکٹ ڈائریکٹر تعیناتی میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری تعلیم نے ادارے کے قیام اور وفد آسٹریلیا لے جانے کیلئے 3 ملین فنڈ مانگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری پی اینڈ ڈبلیو اور سیکرٹری فنانس نے منصوبے کی مخالفت کی، سیکرٹری پی اینڈ ڈبلیو اور سیکرٹری فنانس نے کسی ادارے کو اپ گریڈ کرنے کی تجویزدی تھی، مخالفت کے باوجود منصوبے کی منظوری دیدی گئی ۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹر تعیناتی میں بھی میرٹ کو نظرانداز کیا گیا، پرویز خٹک نے رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے منصوبے کی منظوری دی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Gtrr2U

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times