
تفصیلات کے مطابق کشمیر پر مشعال ملک کے فن پاروں کی نمائش اسلام آباد میں ہوئی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں جارحیت کی انتہا کردی ہے۔
انہوں نے کہا پلوامہ واقعے کے بعد جنوبی ایشیاء کے حالات ریڈ الرٹ اور پاک بھارت تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں، عالمی برادری امن کیلئے کردار ادا کرے۔
مزید پڑھئے:عالمی برداری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار کرے: مشعال ملک
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو موت کی وادی بنا دیا ہے، بھارت کو سمجھنا ہو گا جنگ مسائل کا حل نہیں۔
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد بھارت پاکستان پر مسلسل ہرزہ سرائی کررہا ہے، بدحواس بھارتی میڈیا بھی پاکستان پر الزام تراشے سے باز نہ آئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ThSB2L
0 comments: