
چنائی، بھارت میں پیسٹریز کو اہرام نما ٹاور کی شکل میں رکھ کر دنیا کے سب سے اونچے کپ کیک ٹاور کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیاگیا ہے۔
پریتھی کچن اپلائنسز اینڈ فوڈ کنسلٹنٹ نے 18818 کپ کیکس کو تیار کر کے اور ٹاور کی شکل میں رکھ کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔
ایک مال میں بنائے گئے اس ٹاور کی اونچائی 41 فٹ 8 انچ تھی۔
اس ریکارڈ کو بنانے کے لیے کپ کیک تیار کرنے اور اہرام کی شکل میں رکھنے میں 30 گھنٹے لگے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے ٹاور کی بلندی کا معائنہ کرنے کے بعد اسے دنیا کا سب سے اونچا کپ کیک قرار دیا ہے۔
ریکارڈ کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے بعد انتظامیہ نے یہ سارے کپ کیکس مختلف فلاحی اداروں میں تقسیم کر دئیے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TvVEkP
0 comments: