Saturday, February 23, 2019

شہرِ قائد میں غیرت کے نام پر نوجوان جوڑا قتل

کراچی میں ایک جوڑا غیرت کے نام پرجرگے کے ہاتھوں قتل ہوگیا ہے
کراچی میں ایک اور جوڑا غیرت کے نام پرجرگے کے ہاتھوں قتل ہوگیا، لڑکے کے اہل خانہ نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مومن آباد میٹروول کے رہائشی نصیب زر خان اور خاتون واجب سر خان کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا، دونوں کی لاشیں حب کے علاقے سے برآمد ہوئی تھیں۔

پولیس نے دوہرے قتل کی اس واردات کی تفتیش کی تو چونکا دینے والے والے حقائق سامنے آگئے، واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں قتل اور کاروکاری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، دونوں مقتولین کا تعلق خیبر پختونخواہ کے علاقے کالا ڈھاکہ سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آج سے لگ بھگ آٹھ ماہ قبل نصیب زر خان اپنے گھرو الوں سے جھگڑا کرکے چلا گیا تھا ۔ لڑکے کے جانے کے ایک ماہ بعد لڑکی بھی اپنے گھر سے لاپتہ ہوگیا ۔

گزشتہ آٹھ ماہ میں ایک بار بھی دونوں کے اہل خانہ نےدونوں کی گمشدگی کا مقدمہ درج نہیں کروایا۔ لڑکا اور لڑکی کے غائب ہونے پر خاندان کے بزرگوں کی جانب سے جرگہ بلایا گیا، جرگے کے عمائدین نے لڑکے اور لڑکی کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔

پولیس کو لڑکا اور لڑکی ، دونوں کی لاشیں تشدد زدہ حالت میں حب سے ملیں۔ قتل کے بعد لڑکی کے اہل خانہ علاقہ چھوڑ کرفرار ہوگئے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔

دوسری جانب لڑکے کے اہل خانہ نے بھی اپنے بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے مقدمے کی تفتیش ابھی جاری ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Vg4zqO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times