
ملتان سلطانز کے بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا اور اوپننگ جوڑی نے ہی شاندار شراکت قائم کی۔
جیمس ونز نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 84 رنز بنائے جب کہ عمر صدیق نے نصف سینچری بنائی اور 53 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
ملتان سلطانز کی اوپننگ جوڑی نے 135 رنز کی شراکت قائم کی اور جیمس ونز لمچمنے کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز اب تک 3، 3 میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں ٹیمیں اب تک صرف ایک، ایک میچ میں کامیابی حاصل کرچکی ہیں۔ اس اعتبار سے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کو صرف دو، دو پوائنٹس حاصل ہیں۔
لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ انگھوٹے میں انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ اے بی ڈی ویلیرز کپتانی کررہے ہیں جب کہ حفیظ کی جگہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ لیفٹ آرم بیٹسمین سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل میں آج دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان رات 9 بجے ہوگا۔
پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ بھی اب تک 3،3 میچز کھیل چکی ہیں لیکن زلمی کے 4 اور یونائیٹڈ کے 2 پوائنٹس ہیں۔
اسکور بورڈ کے اعتبار سے پشاور زلمی دوسرے، ملتان سلطانز تیسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے اور لاہور قلندرز چھٹے نمبر پر ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GDTAEG
0 comments: