Tuesday, February 19, 2019

پاکستانیوں کو اڑتالیس گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کی وارننگ

پاکستانیوں کو اڑتالیس گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کی وارننگ
بھارت نے پاکستان کے ساتھ تجارت بند کردی ہے،،پاکستانیوں کو اڑتالیس گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کی وارننگ دی گئی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت بند ہو گئی ہے۔ بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈرز منسوخ کر دیےہیں۔ وفاقی وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام درآمد کے آرڈر منسوخ کر دیئے ہیں۔

گزشتہ دو روز میں ایک روپے کا مال بھی بھارت برآمد نہیں ہو سکا ہے۔سیمنٹ کے تین سوپچاس بڑے ٹرک ،چمڑے، سالٹ اور کیمیکلز کے سیکڑوں ٹرک واہگہ بارڈر پر موجود ہیں۔

بھارتی تاجروں نے سولہ فروری کو جانے والا کروڑوں روپے کا مال واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارت نے ریاست راجستھان آئے ہوئے پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی وارننگ دی ہے۔ بھارتی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے کاروبار ی تعلق سے اجتناب کریں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2XbbSlx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times