
ترکی کے اخبار صباح کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے سیکریٹری پریم کمال رائی کا کہنا تھا کہ نجی آپریٹر ایئر ڈائی نیسٹی کا ہیلی کاپٹر علاقے میں زائرین کے مقام سے واپسی کے بعد ٹپل جنگ ضلع میں جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔
انہوں نے کسی ہلاکت یا زخمیوں کی تفصیلات شیئر نہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہیلی کاپٹر پتھی وارا (ٹپل جنگ میں ایک مذہبی مقام) کے دورے سے واپس آرہا تھا‘۔
دوسری جانب مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ وزیر سیاحت ربندرا ادھی کاری نے ایئرپورٹ کی تعمیر کا جائزہ لینے کے لیے اس علاقے کا دورہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ جس مقام پر نیپالی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا وہ کھٹمنڈو سے تقریباً 240 کلومیٹر شمال مشرق میں ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EiTYod
0 comments: