Sunday, February 24, 2019

6 ماہ بعد بھی لوگوں کی زندگی میں تبدیلی نہیں آئی، سراج الحق کی حکومت پر تنقید

 6 ماہ بعد بھی لوگوں کی زندگی میں تبدیلی نہیں آئی، سراج الحق کی حکومت پر تنقید
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت بھی (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی دور کا نیا ورژن ہے، 6 ماہ بعد بھی لوگوں کی زندگی میں تبدیلی نہیں آئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت 6 ماہ بعد کہہ رہی ہے کہ ابھی سیکھ رہے ہیں، لگتا ہے حکمرانوں نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کی طرح پی ٹی آئی بھی عوام کی زندگیوں میں تبدیلی نہیں لاسکی اور 6 ماہ بعد بھی لوگوں کی زندگی میں تبدیلی نہیں آئی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کرپٹ اشرافیہ ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور گزشتہ 70 سال سے ملک اشرافیہ کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2U3UYmR

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times