Wednesday, February 13, 2019

وزیر خارجہ نے دورہ سعودی عرب میں ملے 63 لاکھ مالیت کے تحائف توشہ خانے میں جمع کرا دیئے

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
شاہ محمود نے سعودی عرب کے قیمتی تحائف پاس رکھنے سے معذرت کر لی، وفاقی وزیر خارجہ نے دورہ سعودی عرب میں ملے تحائف توشہ خانے میں جمع کرا دیئے، شاہ محمود قریشی کو محمد بن سلمان سے 63 لاکھ مالیت کے تحائف ملے تھے۔

دستاویز کے مطابق، تحائف میں 48 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی رولیکس گھڑی، ساڑھے 9 لاکھ کا سونے کا قلم، ایک لاکھ 35 ہزار کے سونے کے کف لنکس شامل تھی، شاہ محمود قریشی کو 2 لاکھ 5 ہزار روپے مالیت کی سونے کی تسبیح بھی دی گئی تھی۔

وزیر خارجہ کو 2 لاکھ 10 ہزار کی سونے کی انگوٹھی بھی تحفے میں ملی تھی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ماضی میں حکومتی عہدیداران بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کو اپنا حق سمجھتے تھے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 19 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SOob82

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times