Saturday, February 2, 2019

نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملے میں 60 افراد ہلاک

نائیجیریا میں شدت پسند جماعت بوکو حرام کے ایک حملے میں 60 افراد ہلاک ہوگئے۔
نائیجیریا میں شدت پسند جماعت بوکو حرام کے ایک حملے میں 60 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انتہا پسند تنظیم بوکو حرام کے حملے میں کم از کم 60 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے دہشت گردانہ حملہ ملک کے شمال مشرقی علاقے رن میں کیا تھا اور اسی علاقے میں شدت پسندوں نے ایک حملے میں 8 سرکاری فوجیوں کو بھی قتل کردیا تھا۔

بوکو حرام کے حملے میں حکومت کی حمایت کرنے والے جنگجو اور عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ رن میں قبضے کی جنگ کے لیے حکومتی فورسز اور بوکوحرام کے درمیان دو بدو جنگ جاری ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقوں میں حکومتی دستوں اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپوں کی وجہ سے تقریبا 30 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں جب کہ 500 سے زائد شہری لقمہ اجل بن گئے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UANNCv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times