
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے آمنے سامنے ہوں گی جب کہ رات 9 بجے ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
پشاور زلمی اب تک 6 میں سے 4 میچز میں فاتح ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 7 میں سے 4 میچز میں کامیاب ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 میں سے 4 میچز جیت چکی ہے جب کہ ملتان سلطانز 7 میں سے اب تک 2 میچز میں کامیاب رہی ہے۔
پوائٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے یعنی آخری نمبر پر ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T6uJQl
0 comments: