Saturday, February 2, 2019

خیام سرحدی کی آٹھویں برسی 4 فروری کو منائی جائے گی

ملک کے نامور اداکار و فنکار خیام سرحدی کی آٹھویں برسی 4 فروری کو منائی جائے گی
ملک کے نامور اداکار و فنکار خیام سرحدی کی آٹھویں برسی 4 فروری کو منائی جائے گی جبکہ اس موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کاانعقاد کیاجائیگا جس میں خیام سرحدی کی فنکارانہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاجائیگا۔

خیام سرحدی نے تین فلموں اک سی ڈاکو، بوبی، مہک کے علاوہ انتہائی کامیاب ڈارمہ سیریلز وارث، ریزہ ریزہ، منچلے کا سودا، دہلیز،لازوال، سورج کے ساتھ ساتھ سمیت سینکڑوں ڈراموں میں یادگار کردار ادا کئے۔

خیام سرحدی نے کمال احمد رضوی اور نعیم طاہر سمیت دیگر معروف ناموں کے ساتھ کام کیابعد ازاں انہوں نے ریڈیو بھی جوائن کرلیا جہاں سے پر وڈیوسر یاور حیات انہیں ٹی وی پر لے آئے۔

خیام سرحدی کانام ڈراموں میں کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتاتھا۔

انہوں نے عطیہ اشرف اور ادا کارہ زمرد خان کی بہن صائقہ خان سے شادی کی جن کے بطن سے ان کی تین بیٹیاں ہیں۔ خیام سرحدی 4 فروری 2011ء کو 64 برس کی عمر میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2G6rO37

0 comments:

Popular Posts Khyber Times