Tuesday, February 26, 2019

48 میگا پکسل رئیر کیمرے والا اوپو ایف 11 پرو 5 مارچ کو متعارف کرایا جائے گا

48 میگا پکسل رئیر کیمرے والا اوپو ایف 11
اوپو پچھلے ہفتے سے ایف 11 پرو کی تشہیر کر رہا ہے۔ اب کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ اس سمارٹ فون کو 5 مارچ کو لانچ کیا جائے گا۔ لانچ کی تاریخ کی تصدیق کے ساتھ ساتھ اوپو نے بتایا ہے کہ اس فون میں 48 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کا ڈوئل رئیر کیمرہ ہوگا۔

اس فون میں 6.5 انچ کی پینورامک سکرین ہوگی۔ یہ فون VOOC 3.0 فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرے گا۔

اوپو نے ایف 11 پرو کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ تصویر کے مطابق اس کے آل سکرین ڈسپلے پر نوچ نہیں ہے۔

ڈسپلے پر سیلفی کیمرہ بھی نظر نہیں آرہا ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ فون کے اوپر نصب ہے جو پاپ اپ سے ظاہر ہوگا۔یہ سمارٹ فون اورورا گرین اور تھنڈر بلیک رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

اوپو نے اس فون کی مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں۔لیک خبروں کے مطابق اس فون میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو پی 70 ایس او سی، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہوگی۔فون میں اینڈروئیڈ پائی بیسڈ کلر او ایس 6.0 انسٹال ہوگا۔
فون کا سیلفی کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہوگا۔فون میں 4 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XkT6bw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times