
نیشنل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میںمالی سال 2018 کیلئے بینک کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی ،مالی سال 2018 میں بینک کی مجموعی آمدن 13.6 فیصد اضافے سے 96.9 ارب روپے رہی جبکہ مالی سال 2017 میں بینک کی آمدن 85.3 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی ۔
بینک کا خالص منافع 20 ارب روپے رہا جو کہ مالی سال2017 کے خالص منافع سے 13 فیصد کم ہے،بینک کی فی حصص آمدنی 9.41 روپے رہی ،بینک کے مجموعی اثاثہ جات کی مالیت 11.7 فیصد اضافے سے 2.8 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی جو سال بہ سال11.7 فیصد نمو کی عکاسی کرتی ہے جبکہ بینک ڈپازٹس کی مالیت بھی 2 ٹریلین روپے کی سطح عبور کرگئی ۔
بینک کے مجموعی قرضے اور ایڈوانسز 202.5 بلین کے اضافے سے ایک ٹریلین کی سطح کو عبور کرگئے اور سال کے دوران ان میں284.3 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
اعلامیہ کے مطابق نیشنل بینک اپنی پروڈکٹ رینج میں اضافے،اپنے بزنس ماڈل کی تشکیل نو اور دورجدیدکی ڈیلیوری کی حکمت عملی اپنانے کے ذریعہ مارکیٹ میں اپنی رسائی میں مسلسل اضافہ کررہا ہے۔
بینکاری کے راستوں کے ذریعہ پاکستان میں ترسیلات زر کے فروغ پر بھی بینک خصوصی توجہ دے رہا ہے،
اپنے وسیع ترین اورنمائندوں کے مسلسل بڑھتے ہوئے نیٹ ورک( خصوصاً مشرق وسطیٰ )سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بینک پاکستان بھرمیں الجھن سے پاک ترسیلات سروسزپیش کررہا ہے،
متبادل ڈیلیوری چینلز کے ذریعے خدمات کی فراہمی اورکسٹمرسروس کوالٹی بھی بینک کی توجہ کے اہم شعبے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GIr8kM
0 comments: