Monday, February 11, 2019

اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ، تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں اور جلوسوں کا آغاز ہوا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں اور جلوسوں کا آغاز ہوا ہے جس میں ایرانی قوم پورے جوش و جذبے کے ساتھ بھرپور شرکت کررہی ہے جبکہ ریلیوں میں شریک لاکھوں مرد و زن مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگا رہے ہیں۔

اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر آج اسلامی جمہوریہ ایران کے ہر شہر ہر قصبہ ، ہردیہات اور ہر گلی میں ریلیاں اور جلوسوں کا آغاز ہوگیا ہے-

ریلیوں اور جلوسوں میں ایرانی قوم پورے جوش و جذبے کے ساتھ بھرپور شرکت کررہی ہے. ریلیوں میں شریک لاکھوں مرد و زن مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگا رہے ہیں۔

ہر ایرانی کے ہاتھ میں کوئی نہ کوئی بینر یا سائن بورڈ ہے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج ہیں، رہبر کے فرمان پر جان قربان، ہم سب آپ کے سپاہی ہیں، خامنہ ای جیسے نعرے درج ہیں-

ریلیوں میں شریک زیادہ تر افراد کے ہاتھ میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کی تصاویر نظر آرہی ہیں-

ایران بھر میں نکالی جانے والی ریلیوں کی کوریج کے لئے دنیا کے مختلف ممالک سے ہزاروں صحافی ایران پہنچ گئے ہیں اورایرانی قوم کے جوش و جذبہ اور انقلاب کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دنیا تک پہنچا رہے ہیں۔

اس سال کے 22 بھممن کی ریلی اور جلوسوں کی کوریج کے لئے دنیا بھر سے ہزاروں صحافی اورفوٹوگرافر تہران سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موجود ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے بڑے شہروں خاص کر تہران، مشہد، اصفہان، تبریز، زاہدان، قم ،اہواز۔۔۔۔۔ میں میلین مارچ جاری ہے، جس میں ہر کوئی اپنے طریقے سے انقلاب اسلامی کے ساتھ محبت کا اظہار کررہا ہے۔

واضح رہے کہ شمسی سال 22بھمن کو ہرسال ایران میں اسلامی انقلاب کا جشن منایا جاتا ہے اور سال بہ سال کچھ زیادہ جوش اور جذبے کے ساتھ ہی منایا جاتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2I60R1u

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times