Sunday, February 3, 2019

بین لاقوامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالرکی کمی

بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکی مزید کمی
بین لاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالرکی مزید کمی۔

جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 200 روپے سستاہوگیا۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالرکی مزیدکمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1321 ڈالرسے گھٹ کر1318 ڈالرہوگئی۔

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ قیمت میں 200 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی 67650 روپے سے گھٹ کر 67450 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 58000 روپے سے گھٹ کر 57828 روپے ہوگئی۔

ہفتہ کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،

جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت 880.00 روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت 754.28 روپے پرمستحکم رہی ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HQ0CaI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times