
ملیر کے علاقے جعفر طیار سوسائٹی میں 3 منزلہ عمارت گر گئی متعدد افراد ملبے تلے دب گئے اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
عمارت گرنے کے بعد اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں، جائے وقوعہ پر ایدھی کے رضا کار اور رینجرز اہلکار بھی موجود ہیں۔
جائے وقوعہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اب تک ملبے سے 3 زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے جب کہ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ عمارت میں 4 فیملیز رہائش پذیر تھیں اور ملبے تلے 12 افراد کے دبنے کا خدشہ ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر میں عمارت گرنے کا نوٹس لے لیا ہے اور رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
کمشنر کراچی امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں: وزیراعلیٰ سندھ
ہر صورت انسانی جانوں کو بچایا جائے: مرادعلی شاہ
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NpMAMd
0 comments: