
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوسٹن کے جارج بش انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے میامی کے لیے پرواز بھرنے والے پرائم ایئر کے مال بردار طیارے بوئنگ 767 ہوسٹن کے ایک دریا میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا جس میں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ تیسرے شخص کی بھی زندہ ملنے کی امید دم توڑ گئی ہے۔ طیارے کا بلیک باکس نہ ملنے کی وجہ سے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد جب طیارہ 6 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا، طیارے کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا جس پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔ ریسکیو اداروں نے طیارے کے ملبے کو زیر آب ڈھونڈ نکالا ہے۔ یہ جہاز معروف کمپنی امیزون کے زیر استعمال تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Xm6yMg
0 comments: