Monday, February 11, 2019

پنجاب کے 36 اضلاع میں صحت کارڈ کا اجرا کر رہے ہیں: ڈاکٹر یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب کے 36 اضلاع میں صحت کارڈ کا اجرا کر رہے ہیں، غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کو ترجیح دی جائیگی۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے 36 اضلاع میں صحت کارڈ کا اجرا کر رہے ہیں، غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کو ترجیح دی جائیگی، صحت کارڈ کے تحت 7 لاکھ 20 ہزار تک مفت علاج ہوگا، پنجاب میں صحت کارڈکا اجرا پہلے راجن پور سے کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران پنجاب کے تمام اضلاع میں کارڈ فراہم کریں گے،غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کو ترجیح دی جائیگی، یاسمین راشد نے کہا کہ کارڈ کے حامل افراد سرکاری ونجی ہسپتالوں سے علاج کراسکیں گے،ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کا مقصد عام آدمی کومشکلات سے نجات دلانا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GlTOjC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times