
ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں صبح تقریباً ساڑھے 7 بجے تین منزلہ رہائشی عمارت کے گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ایدھی رضا کار اور رینجرز اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 2 افراد کی لاشوں کو ملبے سے نکالا جاچکا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں جب کہ 5 افراد کو زخمی حالات میں ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہےکہ 3 منزلہ رہائشی عمارت میں 4 خاندان رہائش پذیر تھے۔
پاک فوج کے جوان جائے حادثہ پر فوراً پہنچ گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے 12 افراد کے دبنے کا خدشہ ہے، ریسکیو ٹیموں نے اہل علاقہ کی مدد سے آپریشن تیز کردیا اور موقع پر ہیوی مشینری بھی موجود ہے۔
ریسکیو آپریشن کے لیے پاک فوج کے جوان بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔
جائے حادثہ پر ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر میں عمارت گرنے کا نوٹس لے لیا ہے اور رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ ہر صورت انسانی جانوں کو بچایا جائے
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ty4e7k
0 comments: