Monday, February 25, 2019

میاں منشا کو نیب طلبی کا پروانہ موصول، 28 فروری کو طلب

میاں منشا کو نیب طلبی کا پروانہ موصول، 28 فروری کو طلب
نشاط چونیاں ملز کے سی ای او میاں محمد منشا کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے 28 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق میاں محمد منشا اور ان کے دونوں بیٹوں کو نیب کی جانب سے بیان کیلئے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ ان سے لندن میں سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب کی خرید کے حوالے سے پوچھا جائے گا۔

میاں منشا کو ابتدائی طور پر بیان کیلئے اس سے قبل گزشتہ سال اگست میں طلب کر چکا ہے۔ میاں منشا کی جانب سے 2010ء میں سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب خطیر رقم کے عوض خریدا گیا تھا۔

نیب ان کے خلاف مذکورہ ہوٹل کی خرید کے حوالے سے فنڈز پاکستان سے انگلینڈ منتقلی کے ذرائع پر بھی تحقیقات کر رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2IzVkQR

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times