
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اباکو کے ساحلی علاقے میں مسافر بردار کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 28 مسافر ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 17 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا جب کہ 28 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔
کشتی میں ہیٹی کے باشندے سوار تھے جو تارکین وطن اچھے مستقبل کے سنہرے خواب آنکھوں میں سجائے ہیٹی سے غیر قانونی طور پر چلی اور برازیل جانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن منزل مقصود تک پہنچنے سے پہلے ہی حادثے کا شکار ہوگئے۔
ہیٹی سے ہزاروں افراد سالانہ امریکا کا رخ کرتے ہیں۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں سب سے زیادہ ہیٹی کے تارکین وطن پائے جاتے ہیں جہاں سے ان کی اگلی منزل کینیڈا اور دیگر ہمسائے ممالک ہوتے ہیں۔
ہیٹی کی 60 فیصد آبادی کی شرح آمدنی یومیہ 2 ڈالر سے کم ہےاس لیے یہاں سے تارکین وطن کی بڑی تعداد امریکا سمیت دیگر ممالک کا رخ کرتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2t5kf4n
0 comments: